ایرانی سرحدی محافظوں کو پاکستان سے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، احمد علی گودرزی


ایرانی سرحدی محافظوں کو پاکستان سے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں، احمد علی گودرزی

ایرانی سرحدی سیکیورٹی امور کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ ایرانی مغوی گارڈز کو پاکستان سے واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سرحدی امور کے سربراہ نے پاکستان میں یرغمال بنائے گئے مغویوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "سکیورٹی فورسز مغویوں کو بحفاظت ملک واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

احمد علی گودرزی نے ارومیہ میں تسنیم کے رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ " ہم پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں اور ایرانی مغویوں کو بحفاظت ملک واپس لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سرحدی محافظوں کے بارے میں افغانوں کے حالیہ الزامات بے بنیاد ہیں اور اس سلسلے میں ضروری جواب دیا گیا ہے۔

سرحدی امور کے کمانڈر نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران کے فورسز کسی بھی افغانی شہری کو پانی میں نہیں پھینکا، لہذا یہ بات افغان وزارت خارجہ کے لئے ثابت ہوگئی  ہےکہ افغان شہریوں کی ہلاکت میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم ملک کے ان تمام سرحدی محافظوں سے مطمئن ہیں جو سرحدوں کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں اور ہمیں ان کے خلوص پر کوئی شک نہیں ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری