قومی ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی


قومی ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی

پاکستان کی قومی ائیرلائن کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی زبردست کمی کردی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی، لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی انٹر نیشنل ائیر لائن(پی آئی اے)کی جانب سے اندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کردی گئی ہے۔

قومی ائیر لائن نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا ہے،لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا۔

لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا۔35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا،پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری