ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس وین پر فائرنگ، ایس ایچ او اور گن مین زخمی ہو گئے
پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ قبضہ چھڑانے گئے تھے کہ پولیس موبائل وین پر مفتی محمود ہسپتال کے قریب فائرنگ کر دی گئی۔
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار کی موبائل گاڑی پر فائرنگ مفتی محمود ھسپتال کے قریب کی گئی
واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیس کے ھمراہ قبضہ چھڑانے گئی تھی۔
فائرنگ سے ایس ایچ او کینٹ عبدالغفار اور گن مین سلیم زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی پر فائرنگ معطل پولیس کانسٹیبل ارشد دھپ نے کی جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں