امریکا میں ذرہ برابر انسانیت ہوتی توکرونا وباء کے دوران پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا، حسن روحانی


امریکا میں ذرہ برابر انسانیت ہوتی توکرونا وباء کے دوران پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا، حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی حکام پر شدید تنقید کرتےہوئے کہا کہ اگر امریکی حکام میں ذرہ برابر انسانیت ہوتی توکرونا وباء کے دوران پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں اور ملک میں جاری کرونا وبا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ملک میں کرونا وائرس کے خاتمے کے لئے اقدامات کئے ہیں، جب سے ایران میں کرونا وائرس آیا ہے کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیا ہم خود اپنی مدد آپ وبا پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دوست ممالک پر بھی شکوہ کیا اور کہا امریکی پابندیوں کیخلاف دوست ممالک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکام میں ذرا بھی انسانیت اور عقل ہوتی توکرونا وباء کے دوران پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتے، کرونا کے دوران ا مریکی پابندیوں کے خلاف ایران کیساتھ کسی بھی دوست ملک کے ساتھ کھڑے نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔

 میڈیا سے بات چیت میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی پابندی کیخلاف دوست ممالک نے ایران کا ساتھ نہیں دیا جب سے ایران میں کورونا وائرس آیا ہے کوئی بھی ہماری مدد کو نہیں آیا۔

 انہوں نے کہا کہ اگر امریکا کے پاس تھوڑا سا بھی دماغ ہوتا تو وہ کہتا کہ وہ کورونا کے باعث ایک سال کے لئے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی پیشکش کرتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری