بغداد میں امریکی افواج کے قافلے پر حملہ


بغداد میں امریکی افواج کے قافلے پر حملہ

عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد میں امریکی افواج کے قافلے پر حملہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بغداد کی الشعلہ شاہراہ پر امریکی افواج کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

سومریہ نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بغداد میں امریکی فوجیوں کا قافلہ الشعالہ شاہراہ سے گزر رہا تھا سڑک کنارے نصب  بم پھٹا جس سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

ذرائع نے حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری