نیب اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے، جاوید اقبال


نیب اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے، جاوید اقبال

چیئرمین نیب نے ایک بار پھر مضبوط عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے نیب کی موجودہ انتظامیہ اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے،نیب تفتیشی افسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے، نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔

نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، موثر تفتیش کے لیے افسران کی جدید خطوط پر تریبت لازم قرار دیدیا، 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب بھی کر لیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی افسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کرتے ہوئے ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہاکہ ادارے کی جانب سے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیاہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری