سندھ میں سیلابی ریلا، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں


سندھ میں سیلابی ریلا، ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں

دریائے سندھ کوٹری بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافے کے باعث نچلے درجے کے سیلابی ریلے کی آمد شروع ہونے کی وجہ سے ہزاروں ایکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، انتظامیہ کے مطابق کوٹری بیراج کے مقام سے نچلے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، اس وقت اپ اسٹریم میں پانی کی سطح ایک لاکھ 88 ہزار 45 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جب کہ ڈاؤن اسٹریم میں  پانی کی سطح ایک لاکھ 85ہزار 9 سو 15کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

کوٹری بیراج پر حیدرآباد کی جانب بندوں پر دباؤ کے سبب محکمہ آبپاشی نے جنگی بنیادوں پر بندوں کی مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔

دریائے سندھ میں  پانی کی آمد پر سہون سے جامشورو تک دریائے سندھ کے مقام پر کچے کی زمین زیر اب آ چکے ہیں، سہون سے کوٹری کے کاروکھو کے علاقے خان پور مانجھند علی آباد ،پیٹارو، سن، لکی سمیت دیگر دریائے سندھ کے کنارے پر رہائش پزیر افرادکے کچے مکانات بھی کچے کے علاقے میں دریائے سندھ کی پانی کی آمد پر زیر آب آگئے ہیں۔

علاقوں کے رہائشی افراد نے محفوظ مقام پر منتقلی شروع کر دی ہیں جبکہ مزکورہ افراد کی جانب سے دریائے سندھ کے کنارے پر لگائی گئی ہزاروں ایکٹر فصلیں بھی دریائے سندھ کے پانی کے آجانے کی وجہ سے تباہ ہو چکی ہیں جب کہ کوٹری بیراج سے سیلابی ریلا نو اور دس ستمبر کے روز گزرے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری