افراد کا لاپتا ہونا ناقابل قبول ہے،وزیراعظم


افراد کا لاپتا ہونا ناقابل قبول ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا کہ افراد کا لاپتہ ہونا ناقابل قبول ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں واضح کیا کہ افراد کا لاپتہ ہونا ناقابل قبول ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلیٰ افسر ساجد گوندل کی بازیابی پر شیریں مزاری نے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ساجد گوندل کے معاملے پر آئی جی اور وزارت داخلہ کو سخت احکامات دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے جرم سے نمٹنے کے لیے قوانین موجود ہیں جب کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح کیا تھا کہ افراد کا لاپتا ہونا ناقابل قبول ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایس ایس سی پی کے افسر ساجد گوندل اسلام آباد سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی۔

عدالت کی جانب سے ساجد گوندل کی بازیابی کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی معاملے کا نوٹس لیا گیا تھا اور پھر گزشتہ روز ساجد گوندل بازیاب ہو کر بحفاظت گھر پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں درجنوں شیعہ جوان گزشتہ کافی عرصے لاپتہ ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری