پاک بھارت مسلح افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، تین پاکستانی شہری زخمی


پاک بھارت مسلح افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، تین پاکستانی شہری زخمی

لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستانی اور بھارتی مسلح افواج کے مابین فائرنگ کا ایک بار پھر تبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری زخمی ہوگئے

تسنیم خبررساں ادارے کے نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالےسے خبر دی ہے کہ  بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے بیڈوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین عام شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ 39 سالہ شہید حوالدار لیاقت کا تعلق ڈسٹرکٹ چکوال سے ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 26 جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری