قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی ملاقات


قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی ملاقات

پاکستانی فوج کے سربراہ قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی کی ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل کینتھ مکینزی نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سکیورٹی، جیوسٹرٹیجک صورتحال، پاک امریکہ فوجی تعاون، افغان امن عمل، کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظمؒ کے وژن کے مطابق پرامن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی برسی کے موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد و اتفاق سے انشاء اللہ ہم یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا کہ بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا۔  قائداعظم کے وژن کے مطابق پر امن، مستحکم پاکستان ہمارا مقصد ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری