پاکستان بھر میں کرونا کے539نئے کیسز اور4 اموات رپورٹ
حکومت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کرونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔
عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں 6 ہزار 383 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور3 لاکھ 2 ہزار 2 مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کےبعد ملک بھر میں کرونا کے539نئے کیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔
پاکستان میں اب تک 2 لاکھ 89 ہزار 806 کرونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کرونا کے 28 ہزار 823 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 84 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار760، خیبرپختونخوا میں 36 ہزار 992، بلوچستان میں 13 ہزار595، اسلام آباد میں 15 ہزار 941، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار421 اور گلگت میں 3 ہزار227 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 217 اور سندھ میں 2 ہزار 445 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، گلگت بلتستان میں 76 اور آزاد کشمیر میں 65 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کرونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔
ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔