ایران؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 شہری انتقال کرگئے


ایران؛ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 شہری انتقال کرگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 شہری انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ مختلف شہروں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 افراد کرونا کی وجہ سے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

سیماسادات لاری کا کہنا ہے کہ ملک میں 2ہزار89 نئے مریضوں کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں سے 956 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ملک میں کرونا مریضوں کی کل تعداد 4لاکھ 2ہزار29 ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "بدقسمتی سے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 128 افراد خالق حقیقی سے جاملے اور اس بیماری سے اموات کی مجموعی تعداد 23،157 تک پہنچ گئی ہے۔

لاری کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے ، اب تک 346،242 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج  3791 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

ڈاکٹر لاری نے مزید کہا کہ ملک بھر میں اب تک 35لاکھ 59 ہزار5 سو 65 افراد کے تشخیصی ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں۔

انہوں نے ملک بھر کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ تہران ، مازندران ، گیلان، قم ، اصفہان ، خراسان رضوی ، مشرقی آذربائیجان ، کرمان ، شمالی خراسان ، سیمنان ، یزد ، زنجان اور قزوین میں کرونا کے زیادہ کیسز سامنے آ رہے ہیں، اسی طرح مغربی آذربائیجان ، البرز اور صوبہ فارس میں بھی  حالات اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے  لرستان ، ہرمزگان ، اردبیل ، بوشہر ، کرمانشاہ ، کهگیلویه و بویراحمد، جنوبی خراسان، مرکزی ، ایلام، چهارمحال و بختیاری، گلستان اور خوزستان کے حالات بہتر ہیں۔

 

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری