سامرا میں داعش کا حملہ پسپا، متعدد تکفیری ہلاک
عراقی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے مقدس شہر سامرا میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرکے متعدد شرپسندوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ حشد الشعبی کے جوانوں نے جنوبی سامرا میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کا حملہ پسپا کردیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ داعش نے جنوبی سامرا پر حملہ کیا تاہم حشد الشعبی کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرکے کئی تکفیریوں کو ہلاک یا زخمی کردیا۔
عراقی شفق نیوز نے خبر دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں واقع سامرا شہر کے جنوب میں داعش نے سیکورٹی فورسز پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے تل الذهب میں حشد الشعبی کے مرکزپرحملہ کیا جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔
خیال رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کی خفیہ حمایت حاصل رہی ہے۔
مزید پڑھیں