متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قوی امکان


متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قوی امکان

صہیونی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا قوی امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی خبررساں ادارے نے خبر دی ہے متحدہ عرب امارات میں بغاوت کا امکان ہے۔

یسرائیل ہیوم نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  اس وقت تل ابیب کےمختلف حلقوں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے کہ کسی بھی وقت متحدہ عرب امارات میں حکومت کے خلاف بغاوت ہوسکتی ہے۔

 اسرائیلی ایک سینئر اہلکار نے عبرانی زبان کے اخبار کو بتایا ، "ہم ابھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ، لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہم ایک غیر مستحکم خطے میں ہیں جہاں ہوا تیزی سے مخالف سمت بدل سکتی ہے۔"

صہیونی اہلکار کا کہنا ہے کہ  "ہم بخوبی واقف ہیں کہ واشنگٹن متحدہ عرب امارات کو جدید طیارے فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔ ہم نے حالیہ ہفتوں میں اس مسئلے پر غور کرنے کے لئے متعدد میٹنگیں کیں۔

ہم کسی بھی صورت خطے میں اسرائیل کی برتری کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔

اسرائیلی میڈیا نے متحدہ عرب امارات میں بغاوت کے امکان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری