پاکستان پر جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے، سراج الحق


پاکستان پر جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرکہاہے کہ ملک پر جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کا قبضہ ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نےکہا ہے کہ ملک میں جمہوریت پر جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں نے اپنی دولت کے بل بوتے پر قبضہ کر رکھاہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عالمی یوم جمہوریت کے موقع پرکہاہے کہ ملک میں اب بھی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور مشرف دور کا ظلم و جبر کا نظام ہے۔

ملک میں جمہوریت یرغمال ہے اور انتخابی نظام اور ووٹرز آزاد نہیں، پاکستان ایک جمہوری عمل کے ذریعے بناتھا مگر 73سال میں یہاں جمہوریت کو قدم نہیں جمانے دیے گئے۔

شفاف اور غیر جانبدارانتخابی نظام کے بغیر جمہوری اقدار پنپ نہیں سکتیں۔ اقتدار کے ایوانوں پر اشرافیہ اور ارب پتیوں کا قبضہ ہے انہی کے بیٹے اور پوتے اسمبلیوں میں پہنچتے ہیں۔ غریب کے لیے اسمبلیوں میں پہنچنا ممکن نہیں۔

دریں اثنا منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ تبدیلی صرف یہ آئی ہے کہ رشوت اور کرپشن بڑھ گئی ہے اور روز مرہ اشیاءکی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیاہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اتنی مخدوش ہے کہ مائیں بہنیں بیٹیاں گھروں میں بیٹھے ہوئے بھی خوف و ہراس کا شکا ر ہیں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری