پاکستان میں کرونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ


پاکستان میں کرونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا کے 665نئےکیسز اور4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں 3 لاکھ3 ہزار89 افراد متاثر ہوئے اور6 ہزار 393 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

پاکستان میں کرونا سے متاثر2 لاکھ 90 ہزار760 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 5 ہزار 936 رہ گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 29 ہزار 97 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر30 لاکھ 24 ہزار 987 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار591 ہوگئی ہے۔ پنجاب 97 ہزار946، خیبرپختونخوا میں37 ہزار14، بلوچستان میں 13 ہزار690، اسلام آباد میں 15 ہزار984، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار441 اور گلگت میں 3 ہزار297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار220 اور سندھ میں 2 ہزار 448 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 257، اسلام آباد میں178، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں79 اور آزاد کشمیر میں66 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

 

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری