امریکی صدر کا فیصلہ؛ آل سعود آل یہود سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے!


امریکی صدر کا فیصلہ؛ آل سعود آل یہود سے سفارتی تعلقات قائم کریں گے!

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل کو جلد ہی تسلیم کر لے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، امریکی صدر نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب سعودی عرب بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین گزشتہ کئی سالوں سے خفیہ طورپر روابط کا سلسلہ جاری ہے۔ اب امریکی صدر کے حکم پر خفیہ تعلقات علنی کئے جانے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام  پرمسلم امہ کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کا سخت دباو ہے اس کے باوجود سعودی عرب امریکی احکامات مسترد نہیں کرپائے گا۔

آج بروز بدھ امریکی صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب نے بھی مناسب وقت پر اسرائیل کو تسلیم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا وعدہ دیا ہے اور اس کے علاوہ تقریبا 7 سے 9 ایسے دیگر ممالک بھی ہیں جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری کا اعلان کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کوشنر نے رواں ماہ کے اوائل میں سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کا دورہ کیا تھا جس کا مقصد خطے کے ممالک کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی برقراری  کے لیے آمادہ کرنا تھا۔

اب تک متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعلان کیا ہے جبکہ اس سے پہلے تک فلسطینی امنگوں کے برخلاف ان ممالک نے اسرائیل کے ساتھ در پردہ  خفیہ روابط قائم کر رکھے تھے اور اب ان تعلقات کو برملا کیا ہے تاکہ نومبر کے مہینے میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کو اس کا فائدہ پہنچ سکے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری