بیداری اسلامی کا اجلاس اختتام پذیر، بیانیہ جاری


بیداری اسلامی کا اجلاس اختتام پذیر، بیانیہ جاری

تسنیم نیوز کی میزبانی میں منعقد ہونے والا بیداری اسلامی کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

تہران میں تسنیم نیوز ایجنسی کی میزبانی میں منعقدہ اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کے 13 ویں اجلاس کا اختتامی بیان جاری کیا گیاہے۔

اسلامی بیداری کی عالمی اسمبلی کا 13 واں غیر معمولی اجلاس تسنیم نیوز ایجنسی کے تعاون سے منعقدد ہوا جس میں 50 کے قریب اسلامی ممالک کے ماہرین ویڈیو لنک کے ذیعے شریک ہوئے۔

اجلاس کا اختتامی بیان اسلامی بیداری اسمبلی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل، حسین اکبری نے پڑھ کرسنایا جس کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

اسلامی مفکرین اور دانشوروں نےمندرجہ ذیل نکات پر زور دیا:

  1. فلسطین اسلامی دنیا کااہم ترین مسئلہ ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے اپنے حقوق کے حصول، خاص کرفلسطین کی آزادی کے لئے گذشتہ 70 سالوں سے بڑی کوششیں کی ہیں۔ صہیونی غاصب حکام سےمتعدد بار مذاکرات کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوا، بلکہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینی عوام کو نظرانداز کیا اور ان سے بد سلوکی  کے علاوہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیاں آباد کرنے کی کوششیں کیں اور فلسطینیوں کا قتل عام کیا؛

حالیہ دہائیوں میں اسلامی مزاحمت نے قرآن  پاک کے احکام  "فاستقم کما امرت و من تاب معک" پر عمل پیرا ہوتے ہوئے سیاسی اور عسکری میدانوں میں اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں؛ فلسطینی عوام کے پاس مقاومت کے سوا کوئی دوسرا چارہ ہی نہیں بچا ہے؛

  1. بدقسمتی سے، حالیہ ہفتوں میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور صہیونی حکومت کے مابین تعلقات قائم ہوتے دیکھا گیا جس کا اصل مقصد صدی ڈیل کو پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔ امریکا اور اسرائیل  کچھ عرب شیخوں کے تعاون سے اپنے ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں؛

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینا، بحرین مین بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد، جولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل میں شامل کرنا اور اسرائیل اور عرب حکمرانوں کے مابین تعلقات قائم کرنا صدی ڈیل کے نفاذ کا حصہ ہیں۔

اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کی 13 ویں اسمبلی کے اجلاس میں امارات، بحرین اورصہیونی حکومت کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کی گئی اورعالم اسلام کے تمام گروہوں ، جماعتوں، اسلامی تحریکوں  اور آزاد خیال افراد اور انصاف پسندوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مظلوم فلسطینیوں مکمل حمایت کریں اور صیہونی حکومت کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کریں۔

  1. اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کی 13 ویں اسمبلی کے اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے والے حکمرانوں کو ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا؛ نجات کا واحد راستہ صیہونی حکومت کی غنڈہ گردی کا مقابلہ کرنا اور ان کا جواب دینا ہے۔ ان شا اللہ بہت جلد بیت المقدس آزاد ہوگا؛
  2. اسلامی ممالک اتحاد ، یکجہتی کے ساتھ امریکی اسرائیلی ناپاک منصوبوں کو ناکام بنائیں گے؛
  3. اسلامی ممالک جیوسٹریٹجک پوزیشن اور  زیر زمین وسائل کو بروئے کار لاکر ظالموں کا احسن طریقے سے مقابلے کرسکتے ہیں اور اسلامی مزاحمت سے ہی مظلوم مسلم اقوام کی حکمرانی میسر ہوگی؛
  4.  اجلاس کے اختتام پر عالم اسلام سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں؛

شرکاء نے مسلمانوں کے اتحاد میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور امام خامنہ ای کے نیک اور گہرے افکار تعریف کی۔

واضح رہے کہ اسلامی بیداری اسمبلی کی سپریم کونسل کے 13 ویں اجلاس میں عالم اسلام کے 50 سے زائد علما، فقہا، مفکرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

 

۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری