پاکستان سے ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، عمران خان


پاکستان سے ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے، عمران خان

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان سے ہر سال 10ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے اور آپ یہ دیکھیں کہ ہم نے آئی ایم ایف سے 6ارب ڈالر کا قرض لیا ہے اور ہمیں ان کی شرائط ماننی پڑتی ہیں لہٰذا اگر ہم منی لانڈرنگ روک لیں تو ہمیں قرض لینا ہی نہ پڑے۔

وزیراعظم نے  کہا کہ لندن دنیا کا مہنگا ترین شہر اور مے فیئر لندن کا مہنگا ترین علاقہ ہے اور وہاں ان کے پاس اتنی پراپرٹی موجود ہے ، ان کے پاس یہ پیسہ کدھر سے آیا اس کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں اور دوسری طرف آصف علی زرداری کی پراپرٹی کی فہرستیں ہیں جو اپنے نام پر نہیں لیے ہوئے، صرف نیویارک میں ایک فلیٹ اپنے نام پر لے لیا جس کا کیس چل رہا ہے لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے نیب میں اپنا بندہ رکھوایا جس کی وجہ سے ان کے مقدمات بند کر دیے گئے اور 10سال میں پاکستان کا قرض 4گنا بڑھا ہے60سالوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب تھا اور ان 10سالوں میں بڑھ کر 30ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اپوزیشن سے ہر طرح کا سمجھوتہ کرنے کو تیار ہیں، آپ ملک اور جمہوریت کے لیے جو چاہتے ہیں ہم سے کہیں، ہم سمجھوتہ کریں گے لیکن کرپشن پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری