پولیس گجر پورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرنے میں ناکام


پولیس گجر پورہ زیادتی کیس کا مرکزی ملزم گرفتار کرنے میں ناکام

گجر پورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری کے لیے رات گئے قصور میں سرچ آپریشن کیا گیا پولیس ایک بار پھر ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، گجر پورہ زیادتی کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم عابد سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم عابد سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتے داروں کو حراست میں لے لیا۔مرکزی ملزم کے رشتے داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔

اس سے قبل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم عابد علی کی اہلیہ کو حراست میں لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے تفتیش کی جا رہی ہے، عابد علی کی اہلیہ تحصیل تاندلیانوالہ کے ضلع فیصل آباد کی رہائشی ہے،ملزم کی اہلیہ بشریٰ سے ایک بیٹی ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ملزم سے دوسری شادی تھی، بشریٰ کے سابقہ شوہر سے 4 بچے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رات کو تقریباَ دو بجے گجرپورہ کے قریب موٹروے پر خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے تشدد اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری