ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 144 شہری جاں بحق


ایران؛ کرونا وائرس سے مزید 144 شہری جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 144 شہری انتقال کرگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما لاری نے کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 3ہزار49 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 1ہزار5سو93  کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4لاکھ16ہزار198 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹر سیما کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید144 شہری وفات پا گئے اور اب تک انتقال کرجانے والے افراد کی مجموعی تعداد 23ہزار952 ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 3لاکھ 55ہزار505 شہر مکمل طور پر صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ سیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 3ہزار869 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری