پاکستان میں کرونا سے مزید 7 شہری انتقال کرگئے


پاکستان میں کرونا سے مزید 7 شہری انتقال کرگئے

عالمی وبا کرونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد6 ہزار 415 ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا  کے 645 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 31 ہوگئی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کرونا  وائرس سے متاثر ہونے والے2 لاکھ 92 ہزار 44 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

سندھ میں کرونا  کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار 362  ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں37 ہزار 270، بلوچستان میں 14 ہزار 138، اسلام آباد میں 16 ہزار 86، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 491 اور گلگت میں 3 ہزار 412 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار 459 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں 66 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری