نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کریں گے


نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کریں گے

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے ورچوئل خطاب کرنے پر رضا مندی ظاہر کی، جس سے ملکی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، آج نواز شریف اپنی لمبی چپ توڑیں گے، زرداری بھی بولیں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ (ن)، اسفند یار ولی کی عوامی نیشنل پارٹی، مولانا فضل الرحمٰن کی جمعیت علمائے اسلام، بی این پی مینگل، بی این پی عوامی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی جبکہ جماعت اسلامی نہیں آئے گی۔

اے پی سی کی میزبانی بلاول بھٹو زرداری کی پیپلز پارٹی کرے گی، آصف زرداری اور نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ بہت اچھا اور تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، مولانا فضل الرحمٰن ہماری اے پی سی میں آئیں گے۔

اس کے ساتھ ہی سابق وزیراعظم سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سرگرم ہوگئے ہیں، انہوں نے اپنے پہلے پیغام میں صرف ’ووٹ کو عزت دو‘ لکھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کو سوشل میڈیا پر ویلکم کہا ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں اور حکومت انہیں واپس ملک لانے کی کوشش کررہی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری