پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں زبردست کمی، صرف ایک شہری جاں بحق


پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں زبردست کمی، صرف ایک شہری جاں بحق

پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اموات کا گراف مسلسل نیچے ارہا ہے اور گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صرف ایک شہری جان کی بازی ہار گیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوارن پاکستان میں کرونا  وائرس کے سبب صرف ایک شخص کی موت ہوئی اور 640افراد کرونا  وائرس میں مبتلا ہوئے۔

 عالمی وبا کرونا  وائرس کے سبب پاکستان میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سب سے کم اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد6ہزار416 اور کرونا  کیسز3لاکھ5ہزار671ہوگئے ہیں۔

پاکستان بھر میں 2لاکھ 92ہزار303 افراد کرونا  کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں اورایکٹیو کیسز کی تعداد 6ہزار952 رہ گئی ہے۔

سندھ میں کرونا  کیسز کی تعداد ایک لاکھ 33 ہزار626  ہوگئی ہے۔ پنجاب 98 ہزار368، خیبرپختونخوا میں37 ہزار317، بلوچستان میں 14ہزار269، اسلام آباد میں16 ہزار124، آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار517 اور گلگت میں 3 ہزار450کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کرونا  وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 226 اور سندھ میں 2 ہزار 459 اموات ہو چکی ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 258، اسلام آباد میں 180، بلوچستان میں 145، ‏گلگت بلتستان میں 81 اور آزاد کشمیر میں67 ہو گئی ہے۔

پاکستان کے 735 اسپتالوں میں کرونا  مریضوں کےلیے سہولیات ہیں اور اسپتالوں میں کرونا  کے مریضوں کیلئے وینٹی لیٹرزکی تعدادایک ہزار920 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔ جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کرونا  کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کرونا  کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری