6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا


6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا

بھارت میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تاج محل آج سے عام عوام کیلئے کھول دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  ایک دن میں دو مختلف شفٹ میں تقریباً 5 ہزار افراد تاج محل کا دورہ کر سکیں گے، جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق سیاحوں کیلئے کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا، تاج محل اور آگرہ فورٹ وزٹ کیلئے ٹکٹ آن لائن فروخت ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھارتی حکام کی جانب سے تاج محل اور آگرہ فورٹ 21ستمبر سے کھولنےکا اعلان سامنے آیا تھا۔

دوسری جانب بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد 54 لاکھ 85 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری