سیاست کا شوق ہے تو ملک واپس آئیں، نواز شریف کو مشورہ


سیاست کا شوق ہے تو ملک واپس آئیں، نواز شریف کو مشورہ

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، اب انہیں پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، اب انہیں پاکستان واپس آنے کا مشورہ ہے، سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں الزائمر ڈے کیئر سینٹر کے حوالے سے سیمینار میں شرکت کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی تقریر پر اپنا ردعمل دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر10 بار وضاحت دے چکی ہیں کہ میڈیکل بورڈ کو بےوقوف نہیں بنایا گیا، نواز شریف کی پرانی میڈیکل رپورٹس جعلی نہیں تھیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بغیر علاج کے ٹھیک ہورہے ہیں، اگر انہوں نے سیاست کرنی ہے تو ملک واپس آئیں۔

الزائمر ڈے کیئر سینٹر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے بعد واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری