امریکا عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، محمد علی حسینی


امریکا عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے، محمد علی حسینی

اسلام آباد میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ ایران کے مقابلے میں امریکا کو بدترین شکست کا سامنا ہے اور وہ عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوچکا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں تعیینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران پر زیادہ سے زیادہ دبائو کا نتیجہ امریکا کی عالمی سطح پر تنہائی کی صورت میں میں سامنے آچکا ہے۔

سید محمد علی حسینی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وائٹ ہاؤس ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کے نتیجے میں مکمل طور پر الگ تھلگ ہو رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکابین الاقوامی قانون اور ضابطہ کو چیلنج کرتے ہوئے ایران کی مخالفت میں کوئی کثیر الجہتی مقام نہیں حاصل کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایک بارپھر وہائٹ ہائوس طاقت اور دھونس کی شکست خوردہ زبان کا سہارا لے رہا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری