پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ ہونے لگا


پاکستان میں کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ ہونے لگا

ملک میں احتیاطی تدابیرپر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ایک بار پھر کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

پی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں میں 750 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں، بہت سے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری