دوست ممالک کے کہنے پر نواز شریف نے خودکش حملہ کیا، سینئر صحافی


دوست ممالک کے کہنے پر نواز شریف نے خودکش حملہ کیا، سینئر صحافی

سینئر صحافی نے سابق وزیراعظم کی تقریر کو خودکش حملہ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ نواز شریف نے دوست ممالک کے کہنے پر نہ صرف خود پر بلکہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری پر بھی خودکش حملہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر تقریر کی، وہ کشتیاں جلا کر بولے اور شہباز شریف اور آصف زرداری کے بھی معاملات خراب کردیے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نےاے پی سی میں تقریر پاکستان کے قریبی دوست 2 اسلامی ممالک کے کہنے پر کی۔

 نواز شریف نے نہ صرف خود پر بلکہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری پر بھی  خودکش حملہ کیا ہے کیوں کہ ان دونوں کے معاملات کافی سیٹ تھے۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان ایک پیج پر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان کے اہم ترین ادارے پر حملہ  کیا، اس کا جواب وزیر اعظم عمران خان کو دینا چاہیے تھا، نواز شریف سے بہتری کی امید نہ رکھیں وہ کشتیاں جلا کر بولے ہیں۔

عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کی جانب سے جو احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا گیا ہے اس کیلئے بہت جلد بڑی فنڈنگ ہونے والی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری