کتاب "ملک خدا داد" پاک ایران تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، زلفی بخاری


کتاب "ملک خدا داد" پاک ایران تعلقات میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی، زلفی بخاری

وزیراعظم عمران خان کے بیرون ملک پاکستانیوں کے مشیر زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کتاب "ملک خدا داد" ایک قابل تحسین کارنامہ ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات میں مزید بہتری کا باعث بنے گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب لانے کے لئےایسی کتابوں کی اشد ضرورت تھی۔

انہوں نے مزید کہا: "پاکستان کی موجودہ حکومت اسلامی جمہوریہ ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتی ہے۔

ذوالفقار بخاری نے کہا: "پاکستان ایک خوبصورت اور سیاحتی ملک ہے، ہمالیہ کے بلند و بالا پہاڑیں، پنجاب کے سرسبز جنگلات، قدیم تاریخی عمارتیں وغیرہ دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک خدا داد میں ایرانی بھائیوں کو پاکستان کی خوبصورتیوں سے روشناس کرانے کے لئے جو کوشش کی گئی ہے وہ قابل تحسین ہے۔

واضح رہے کہ فارسی زبان میں لکھی جانےوالی کتاب "ملک خدا داد" میں مندرجہ ذیل موضوعات پر نہایت خوش اسلوبی سے روشنی ڈالی گئی ہے:

 پاکستان کی تاریخ اور سیاست  پر ایک نظر؛

پاکستان کی معروف شخصیات، فوجی اور عسکری طاقت، علمی اور سائنسی خدمات، اورمعیشت ۔۔۔؛

پاکستان میں بسنے والی بڑی قومیں؛

پاکستان اور ایران کے تعلقات پر ایک نظر؛

پاکستان کے 120 تفریحی مقامات کی سیر؛

ایک ایسی کتاب جس کا ایک بار مطالعہ کرنے سے پاکستان کے متعلق نظریہ ہی بدل جائے؛

ایک ہزار سے زائد رنگین تصاویر کے ساتھ 384 صفحات پر مشتمل نہایت جذاب کتاب؛

بہت جلد ‘’پاکستان ایرانی ترین ھمسایہ’’ نامی این جی او کے تعاون سے منظر عام پر آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری