امریکی حمایت یافتہ اتحادی افواج کےسامنے آہنی دیوار بن کرکھڑے ہیں، عبدالسلام


امریکی حمایت یافتہ اتحادی افواج کےسامنے آہنی دیوار بن کرکھڑے ہیں، عبدالسلام

یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے ترجمان عبدالسلام کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی -اماراتی اتحادی افواج کے سامنے گزشتہ 6سالوں سے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مزاحتمی تحریک انصاراللہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خطے میں صہیونی غاصب حکومت کی نیابتی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں اسرائیل براہ راست کسی بھی جنگ میں وارد نہیں ہوگا کیونکہ امارات اور سعودی سالانہ اربوں ڈالر صہیونی فوج کی نیابت میں خرچ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر حملے کی اصل وجہ یمنی قوم کی استقامت اور خود مختاری کی طرف گامزن ہونا تھا، جب دشمن نے دیکھا کہ یمن اپنے فیصلے خود کرتا ہے تو انہوں نے پوری طاقت سے یمن پر حملہ کیا۔

انہوں نے یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چھے سالوں سے یمنی قوم نے جو استقامت دکھائی ہے وہ اقوام عالم کے لئے مشعل راہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یمن کے نہتے شہریوں پر حملے بند نہیں ہوں گے تب تک جنگ جاری رہے گی۔

عبدالسلام نے سعودی حکام کو خائن اور غدار قرار دیتے ہوئے کہا انہوں نے ہمیشہ عالم اسلام کے ساتھ غداری کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری