جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیرہے، ترک صدر


جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے مسئلہ کشمیرکا حل ناگزیرہے، ترک صدر

صدررجب طیب اردوغان نے کہاکہ ہے ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترک صدر نے تنازعہ کشمیرکومذاکرات کے ذریعے حل کرنے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کیلئے ناگزیرہے۔

اقوام متحدہ کے 193رکنی اسمبلی کے تاریخی 75ویں اجلاس سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ترکی کے صدررجب طیب اردوغان نے کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اورکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پانچ اگست دوہزارانیس کومقبوضہ وادی کے انضمام اورجموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بھارتی اقدام نے مسئلہ کومزیدپیچیدہ بنادیاہے۔

واضح رہے کہ ترکی کشمیرکے معاملے میں پاکستان کی کھل کرحمایت کرتا رہا ہے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری