ایران؛ 188 ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر مسلح افواج کے حوالے/ تین جدید ترین ڈرون طیاروں کی رونمائی +تصاویر


ایران؛ 188 ڈرون طیارے اور ہیلی کاپٹر مسلح افواج کے حوالے/ تین جدید ترین ڈرون طیاروں کی رونمائی +تصاویر

ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے 188 ڈرون طیارے اور جنگی ہیلی کاپٹر ایرانی مسلح افواج کے حوالے کردیے گئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جنرل سلامی کی موجودگی میں مقامی سطح پر تیار کئے جانے والے ڈروں طیارے اور ہیلی کاپٹر مسلح افواج کے حوالے کئے گئے۔

جنرل سلامی کا کہنا تھا مقامی سطح پر تیار کیے جانے والے ڈرون طیارے بحری جنگی بیڑوں کی نگرانی کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا ہے یہ ڈرون طیارے مکمل طور پر ایران میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی سائندانوں کی جانب سے تیار کئے جانے والے تین جدید ترین ڈرون طیاروں کی رونمائی کی گئی۔

ڈرون طیاروں کی ٹکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم قدم ہے جس نے یہ ثابت کردکھایا ہےکہ دشمنوں کی پابندیاں دفاعی صنعتوں کی پیشرفت میں رکاوٹ نہیں بن سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ6جدید ترین ہیلی کاپٹربھی مسلح افواج کے حوالے کردیے گئے ہیں ان میں سے دو ہیلی کاپٹر پانی پر لینڈنگ کرسکتے ہیں۔ جبکہ باقی 4 ہیلی کاپٹر میزائل لے جانے اور فائر کرنے کی صلاحیت سے لیس ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری