سلامتی کونسل میں تعمیری موقف پر پاکستان کے شکرگزار ہیں؛ ایرانی سفیر


سلامتی کونسل میں تعمیری موقف پر پاکستان کے شکرگزار ہیں؛ ایرانی سفیر

پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے منگل کے روز اسلام آباد میں پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودہری سے ملاقات کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان میں تعنیات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے پاکستانی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں باہمی دلچسبی کےامور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  انہوں نے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان تعلقات کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا۔

در این اثنا ایرانی سفیر نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق سلامتی کونسل میں پاکستان کے تعمیری موقف اور ساتھ ہی ایران مخالف پابندیوں سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے موقف کا شکریہ ادا کیا۔

حسینی نے فلسطینی عوام کی امنگوں اور موقف کے دفاع اور ان کے بنیادی حقوق کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری