ایران میں کرونا وائرس سے مزید184 شہری انتقال کرگئے


ایران میں کرونا وائرس سے مزید184 شہری انتقال کرگئے

دنیا بھر کی طرح اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی کرونا وائرس کے حملوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 184 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما لاری کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں مزید 3ہزار605 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ان میں سے ایک ہزار594 کو اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 32ہزار7سو98 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ24 گھنٹوں میں مزید 184 افراد جان کی بازی ہار گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 24،840 ہوگئی۔

ڈاکٹر سیما لاری نے کہا کہ خوش قسمتی سے ، اب تک 365،846 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

 ڈاکٹر سیما کے مطابق، ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ تهران، اصفهان، قم، آذربایجان شرقی، خراسان جنوبی، سمنان، قزوین، لرستان، اردبیل، خوزستان، کرمانشاه، گیلان، بوشهر، زنجان، ایلام، خراسان رضوی، مازندران، البرز، آذربایجان غربی، مرکزی، کرمان، خراسان شمالی، همدان اور یزد میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری