بھارت میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی/تمام سعودی پروازیں معطل


بھارت میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی/تمام سعودی پروازیں معطل

بھارت میں کرونا وائرس کے حملوں میں تیزی کے بعد سعودی عرب کی جانب سے بھارت کے لیے اپنی تمام پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارت میں عالمی وبا کروناوائرس کے بڑھتے کیسز پر سعودی حکومت نے اقدامات اٹھاتے ہوئے اپنی ساری پروازیں معطل کر دی ہیں۔

سعودی حکام کے فیصلے سے ہزاروں بھارتی محنت کشوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق بھارت اب تک کرونا پر قابو نہیں پاسکا، سعودی حکومت کی جانب سے کورونا کی وجہ سے برازیل اور ارجنٹائن کے لیے بھی پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے محنت کشوں کی ایک بڑی تعداد سعودی عرب میں کام کرتی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری