افغان رہنماعبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے


افغان رہنماعبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے

سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا دورہ پاکستان طے پاگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سربراہ افغان ہائی کونسل برائے قومی مصالحت ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

 

پاکستانی وزیراعظم کی دعوت  کے  بعد اب چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل کا دورہ  پاکستان طے پا گیا ہے، اور وہ شیڈول کے مطابق 28 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق  ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی اعلی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے  ملاقاتیں ہوں گی، اور ان ملاقاتوں میں جاری افغان امن عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا، پاک افغان دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بھی بات ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری