مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع


مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی گئی ہے لیکن یکم اکتوبر کو طلبی کا نوٹس تیار کرکے حتمی منظوری کے لئے نیب ہیڈکوارٹر بھجوایا گیا ہے جوں ہی چیئرمین نیب جسٹس ) ر( جاوید اقبال کال اپ نوٹس کی منظوری دیں گے انھیں نوٹس بھجوادیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو طلبی کاکوئی کال اپ نوٹس جاری نہیں کیا؛ بلکہ طلبی کا نوٹس تیار کرکے حتمی منظوری کے لئے چیئرمین نیب کوارسال کیا گیا ہے۔

 نیب ہیڈکوارٹر کے ایک افسر نے تصدیق کی ابھی تک کسی قسم کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیامعاملہ ہیڈکوارٹر میں ہے جس پر حتمی فیصلہ چیئرمیں نیب ہی کریں گے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ چیئرمین نیب نے14ستمبر 2020کو مولانا فضل الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی شکایت پر انکوائری کی منظوری دی تھی جس پر چیئرمین نے 18ستمبر کو دستخط کئے اور اس حوالے سے نیب خیبرپختونخوا کو خط بھجوادیا گیا ہے نیب خیبرپختونخوا نے مولانا کے خلاف انکوائری کے لئے 3ستمبر کو ہیڈکوارٹر کو کیس بھجوایا تھا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری