ایران عراق پروازیں اربعین تک معطل کرنے کا فیصلہ


ایران عراق پروازیں اربعین تک معطل کرنے کا فیصلہ

عراقی حکام نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے 8اکتوبر تک پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکام کا کہنا ہے کہ عراقی فضائی کمپینی اربعین حسینی تک ایران کے لیے کوئی پرواز نہیں چلائے گی۔

واضح رہے کہ عراق نے دنیا بھر میں کرونا کسیز کی وجہ سےاربعین مارچ میں کسی غیر ملکی زائرکو ویزہ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی صحت و سلامتی کی خاطر اس سال اربعین حسینی مارچ محدود کرنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری