امریکا دنیا میں مکمل طور پر تنہا ہوچکاہے اور یہ وقت بیدار ہونے کا ہے، چین


امریکا دنیا میں مکمل طور پر تنہا ہوچکاہے اور یہ وقت بیدار ہونے کا ہے، چین

اقوام متحدہ میں چینی سفیرنے امریکا کو تنہائی کا شکار ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے دنیا کے لئے لاتعداد مسائل کھڑے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، چینی سفیر نے اقوام متحدہ اجلاس میں امریکی صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کرتےہوئے کہاہےکہ بس بہت ہوگیا، تم دنیا کیلئے پہلے ہی لاتعداد مسائل پیدا کرچکے ہو۔

چینی سفیرکا کہنا تھا کہ جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں سب سے زیادہ اموات اور کیسز کیوں سامنے آئے؟ کسی کا احتساب کرنا ہےتو کچھ امریکی سیاستدانوں کا کیا جائے۔

جمعرات کو اقوام متحدہ میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کےدوران چین کے سفیر ژہانگ جون نے امریکاکے عالمی کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ بس بہت ہوگیا، تم پہلے ہی دنیا کیلئے لا تعداد مسائل پیدا کرچکے ہو، امریکا میں 70لاکھ کورونا کے مصدقہ کیسز اور 2 لاکھ سے زائد اموات ریکارڈ ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیاکے جدید ترین طبی نظام کے باوجود امریکا میں کورونا سے اتنی ہلاکتیں اور کیسز سامنے کیوں آئے؟ اگر کسی کا احتساب کرنا ہےتو وہ امریکا کے کچھ سیاستدان ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری