پاکستان میں سیاحتی ایپ متعارف، 500 جنت نظیر وادیوں کے متعلق تفصیلی معلومات


پاکستان میں سیاحتی ایپ متعارف، 500 جنت نظیر وادیوں کے متعلق تفصیلی معلومات

صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹورازم پنجاب ایپ کاافتتاح کردیا۔ ایپ کے ذریعے پانچ سو گیارہ سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے مہیا کی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر ٹورازم پنجاب ایپ کا آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے۔

 ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہوسکے گا۔ شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی۔ شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ ڈی ٹی ایس سسٹم ایپ ٹورسٹ آپریٹرز کے لئے متعارف کرائی گئی ہے۔ ٹورسٹ آپریٹرز اب آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ٹورسٹ آپریٹر زکے امور کو آٹو میٹڈ کر دیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے صوبے کے عوام کے لئے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لئے جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری