جنیوا؛ صنعا اور مفرور صدرمنصور ہادی کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق


جنیوا؛ صنعا اور مفرور صدرمنصور ہادی کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

ذرائع کا کہناہے کہ یمنی حکومت اور مفرور صدر منصورہادی، قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوگئے ہیں۔

 

 

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جنیوا میں  یمنی حکومت اور مفرورصدرمنصور ہادی نے قیدیوں کے تبادلے پر دستخط کردیے ہیں۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے، مارٹن گریفھیٹس نے اعلان کیا ہے کہ صنعا کی حکومت اور عبد المنصور ہادی کے مابین ایک اہم معاہدہ طے پایا ہے۔

اقوام متحدہ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ فریقین نے 1،080 قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے، جس میں سعودی اور سوڈانی فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔

معاہدے کے تحت ، طرفین کے مابین 1،080 اسیروں کا تبادلہ کیا جائے گا، جس میں انصاراللہ تحریک کے 681 اور منصور ہادی کے 400 قیدی رہا کئے جائیں گے۔

سعودی عرب کے 15 اور سوڈان کے 4 فوجی اہلکار بھی رہا کئے جائیں گے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ معاہدے سے واضح ہوتا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے سامنے سعودی اتحادی افواج مکمل طور پر بے بس ہوچکے ہیں۔

خیال رہے یمن میں امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری