ایران؛ جدید ترین سمندری میزائل کی رونمائی


ایران؛ جدید ترین سمندری میزائل کی رونمائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے "ذوالفقار بصیر" نامی جدید ترین بیلسٹک میزائل کی رونمائی کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے سربراہ محمدباقرقالیباف اور کمانڈر ان چیف میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں ذوالفقار بصیر نامی بلیسٹک میزائل کی رونمائی کی گئی۔

واضح رہے کہ آپٹیکل سرچ وار ہیڈ سے لیس یہ میزائل 700 کلومیٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی سائنسدانوں نے فضا سے فضا، زمین سے فضا، زمین سے زمین، سطح سمندر سے سمندر، ساحل سے سمندر اور سمندر کے اندر مار کرنے والے میزائلوں اور تارپیڈو کی طاقت اور توانائی میں زبردست اضافہ کیا ہے اور ایرانی مسلح افواج، ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لا رہی ہیں۔

اس وقت ایران کے پاس مختلف قسم کے کروز میزائل ہیں جیسے قادر، ظفر، کوثر، نور، قدیر، نصرو، نصرِ بصیر اور سومار۔ ان میزائلوں کی خصوصیت یہ ہے کہ  یہ تمام میزائل گاڑی یا ابدوز سے چلائے جاسکتے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کل رات ایران کے ٹیلی ویژن چینل ایک سے گفتگو کرتے ہوئے دفاع مقدس کو بے نظیرکامیابیوں کا ثمرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 8 سالہ دفاع مقدس کے بعد واضح ہو گیا کہ اگر دشمن ایران کے خلاف جنگ شروع کرے تو اسے ختم کرنا دشمن کا کام نہیں ہے۔

میجر جنرل محمد باقری نے لبنان میں حزب اللہ اور یمن میں انصاراللہ جیسی مقاومتی تحریکوں کو دفاع مقدس کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کی 33 روزہ جنگ میں دنیا نے حزب اللہ کو جنگ کا ہیرو اور اسرائیل کو شکست خوردہ قرار دیا اس لئے کہ اس جنگ میں حزب اللہ  اپنے تمام مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ اس جنگ میں اسرائیل کے کئی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے اور اسرائیل جنگ بندی اور پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوا۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری