پاکستان میں شدید مشکلات اور مہنگائی کے باوجودعمران خان کی مقبولیت میں اضافہ


پاکستان میں شدید مشکلات اور مہنگائی کے باوجودعمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

ایک عرب میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ 93 فیصد پاکستانی شہری عمران خان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، خلیجی میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ مشکل فیصلوں،مہنگائی جیسے چیلنجز کے باوجود وزیر اعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق خلیجی میگزین نے تازہ ترین سروے کے نتائج جاری کردیےجس کے مطابق 93.2فیصد رائے دہندگان وزیر اعظم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

سروے میں عمران خان کو ماضی کے تمام وزرائے اعظم کی نسبت بہتر وزیر اعظم قراردیاگیاہے۔

پول میں 16ہزار سے زائد لوگوں سے وزیر اعظم سے متعلق رائے لی گئی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری