کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ


کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

شہر قائد میں کورونا متاثرین میں اضافہ کے بعد مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اس سلسلے میں محکمہ صحت نے پولیس حکام کو خط لکھ کر متاثرہ مقامات پر اہلکار تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ صحت نے ڈپٹی کمشنروں، ایڈیشنل آئی جی اورایس ایس پی پولیس کو خط لکھ دیا ہے،لکھے گئے خط میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا نے کی ہدایت کی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کیلئے علاقوں میں پولیس تعینات کی جائے۔

واضح رہے کہ ابھی تک اس حوالے سے معلومات نہیں ملی ہیں کہ کراچی کے کن علاقوں یا اضلاع میں کرونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس اہلکار کن مقامات پر تعینات کیے جائیں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری