ملتان؛ چہلم جلوس کے متعلق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ/ جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کا حکم


ملتان؛ چہلم جلوس کے متعلق سکیورٹی انتظامات کا جائزہ/ جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کا حکم

ایس ایس پی آپریشنز آصف امین اعوان کی زیرصدرت سی پی او آفس میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن ربنواز تلہ، ایس پی گلگشت ڈویژن احمد نواز شاہ، ایس پی کینٹ ڈویژن معاز ظفر، ایس پی سٹی ڈویژن جاوید خان، اے ایس پی صدر عزیر احمد، ڈی ایس پی سرکل کینٹ راؤ طارق پرویز، ڈی ایس پی سرکل گلگشت جاوید طاہر مجید، متعلقہ ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہوئے

آصف امین اعوان نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام  کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مناسب ہدایات دیں۔

 انہوں نے کہا کہ لائسنداران اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوس روٹ وزٹ کریں اور تمام انتظامات مکمل کر کے سرٹیفکیٹ دیں، جہاں مجالس ہونی ہوں اور جلوس روٹس کے گردونواح میں سرچ آپریشنز کروائیں جن کی نگرانی متعلقہ ڈی ایس پیز خود کریں گے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ انجمن تاجران کے ممبران کے ساتھ میٹنگز کریں اور جلوسوں کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہائی کروائیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری