اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب


اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ طلب کر لیاہے ۔

تسنیم خبررساں ادارے نے دنیا نیوز کے حوالےسے خبر دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فردوس شمیم نقوی سے استعفیٰ حکومت مخالف بیان پر طلب کیا گیاہے۔

 یاد رہے کہ 12 دن قبل سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کراچی میں گیس بحران پر وزیراعظم عمران خان پر برس پڑے پھر کچھ گھنٹوں بعد اپنے لیڈر اور کارکنوں سے معافی مانگ لی۔

کراچی میں گیس کی قلت پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اس کی پروا نہیں کہ حکومت پی ٹی آئی کی ہے یا مسلم لیگ نون کی، وہ تو شور مچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں گیس کی ڈیلیوری صحیح نہیں ہے، وزیراعظم عمران خان سنیں، عمر ایوب اور ندیم بابر بھی سنیں، وہ اب ان سب کو شرم دلائیں گے۔

فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ شرم ہوتی ہے،کچھ حیا ہوتی ہے،دوسال گزر گئے ہیں گیس کا مسئلہ حل کرو۔

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے گیس بحران پر اپنے جارحانہ بیان کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اپنے لیڈر وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے کارکنوں سے معافی بھی مانگ لی۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے لیڈر اور تمام انصافیوں سے معافی مانگتے ہیں، ان کا ارادہ تھا کہ وہ وزیراعظم سے وزیر توانائی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے بارے میں شکایت کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری