ایران نے آرمینیا اور آذر بائیجان دونوں ممالک کی فوج کو خبر دار کردیا


ایران نے آرمینیا اور آذر بائیجان دونوں ممالک کی فوج کو خبر دار کردیا

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین جھڑپوں کا سلسلہ جاری، متعدد مارٹرگولے ایران میں گرے

ایران نے آرمینیا اور آزربائیجان کے مابین نیگورنو-کاراباخ میں جاری جنگ کے نتیجے میں اپنے سرحدی دیہاتوں پر مارٹر فائر گرنے پر دونوں ممالک کی فوجوں کو خبردار کردیا۔

واضح رہے کہ آرمینیا اور آربائیجان کے مابین جس متنازع علاقے پر جنگ جاری ہے اس کی سرحدیں ایران کے ساتھ بھی ملتی ہیں۔جنگ کے دوران ایرانی دیہی علاقوں میں مارٹر گرنے پر تہران نے دونوں ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے ہماری سرزمین پر ہرقسم کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ایک بیان میں کہا کہ تنازع کے دونوں طرف سے ہمارے ملک کی سرزمین پر کسی قسم کی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم تمام فریقوں کو سنجیدگی سے خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایران مذاکرات میں آسانی کے لیے تیار ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری