کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، تہران میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ


کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ، تہران میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا وائرس میں ایک بارپھر تیزی کے بعد دارالحکومت تہران میں مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ تہران کے گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے حملوں میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے صوبے بھر میں اہم اجتماعی مراکز ایک ہفتے کے لئے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بھرمیں مندرجہ ذیل مراکزایک ہفتے تک مکمل طور پر بند رہیں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

1. اسکول،  یونیورسٹیاں، تمام دینی مدرسے، تکنیکی اور پیشہ ور مراکز، کتب خانے؛

2. مساجد، سینما گھر، تھیٹر اور اسی طرح کے اجتماعی مراکز؛

4. ہرقسم کے تفریحی پارک، باغ، عجائب گھر وغیرہ؛

5. شادی ہال؛

6. ہیئر ڈریسر اور بیوٹی سیلون؛

7. سماجی ، ثقافتی تقاریب اور کانفرنسوں کا انعقاد؛

8. اسپورٹس کلب، اسٹیڈیم؛

9. کیفے ، کافی شاپس اور چائے والے مکانات، چڑیا گھر اور تفریحی پارکس؛

11. پانی کے تفریحی مراکز اور انڈور پولز اور جیمز

12۔ نماز جمعہ

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری