ایرانی وزیرخارجہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

چینی ہم منصب کی دعوت پرایرانی وزیرخارجہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف چینی وزارت خارجہ کی دعوت پر چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، چینی وزارت خارجہ نےان کےدورے کی تصدیق کرتے ہوئےکہاکہ محمد جواد ظریف چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر بیجنگ پہنچے ہیں۔

 یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے ایرانی بینکنگ سیکٹر پرتازہ پابندیوں کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن حکومت نےگزشتہ روز 18 ایرانی بینکوں پر پابندی عائدکی، جس کی یورپی یونین سمیت بیشتر ممالک نے مخالفت کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری